سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو جرم ٹھہرانے کے اپنے سابقہ حکم کا جائزہ لینے کے لئے کھلی عدالت میں بحث کو تیار ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں آئندہ دو فروری کو سماعت ہوگی۔
ہم جنس پرستوں کے حقوق کی وکالت کر رہے ناز
فاؤنڈیشن سمیت دوسری تنظیموں اورمتعدد افراد کی جانب سے دائر ترمیم (كيوریٹیو) درخواستوں پر پانچ رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گی۔
عام طور پر ایسی درخواستوں کی سماعت چیمبر میں ہوتی ہے، لیکن عدالت عظمی اس کی کھلی سماعت عدالت میں ہی کرے گی